Sunday, 20 September 2026, 04:00:11 pm
 
دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرفراز بگٹی
September 19, 2026

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقہ بیکڑ کے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں سو سے زائد اہم آپریشن کیے گئے ہیں۔