Saturday, 19 September 2026, 03:54:09 pm
 
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں ، گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
September 19, 2026

آپریشن ردالفتنہ تین کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور اور چاغی اضلاع میں کی گئی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے گیارہ دہشت گرد مارے گئے۔

پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

ادھر ضلع چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں موثر کارروائیاں کی گئیں، جہاں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔