Saturday, 19 September 2026, 02:52:29 pm
 
بلوچستان کی اعلی تعلیم یافتہ خواتین مختلف شعبوں کے ساتھ شعبہ وکالت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں
September 19, 2026

بلوچستان کی اعلی تعلیم یافتہ خواتین زندگی کے مختلف شعبوں کے ساتھ شعبہ وکالت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

کوئٹہ کی عدالتوں میں خواتین وکلا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور تقریبا 150 خواتین وکلا پریکٹس کر رہی ہیں۔

ہر سال 20 سے 25 نئی خواتین وکلا عملی میدان میں قدم رکھ کر انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

بلوچستان کی خواتین کے لیے شعبہ وکالت باعزت اور بااختیار روزگار کے حصول کا مثر ذریعہ ثابت ہونے لگا ہے۔

ایڈووکیٹ فرزانہ خلجی کے مطابق خواتین سائلین اپنے مسائل خواتین وکلا کے سامنے زیادہ اعتماد سے بیان کرسکتی ہیں۔

کوئٹہ کی عدالتوں میں پریکٹس کرنے والی خواتین وکلا بلوچ طالبات کے لیے بھی اس شعبے میں آگے بڑھنے کی ترغیب کا باعث بن رہی ہیں۔