وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات اور صوبے میں طبی سہولیات بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے، طبی عملے کی استعداد اور کارکردگی بڑھانے اور جدید نظام صحت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مریضوں کے تحفظ کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔