Friday, 18 September 2026, 03:36:02 pm
 
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
September 18, 2026

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پنجگورکے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کے علاقے دھاڈرمیں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ اس مؤثر کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔