افغانستان میں طالبان کے خلاف افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔ فرنٹ نے قندھار اور ہلمند میں کارروائیوں کے دوران تین طالبان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق ہلمند کے ضلع نوزاد میں امام رباط چوکی کے علاقے میں طالبان اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں دو اہلکار ہلاک اور دو کلاشنکوف رائفلیں قبضے میں لے لی گئیں۔
فرنٹ کے مطابق قندھار کے باغ پل بازار میں کارروائی کے دوران طالبان کا ایک اہلکار ہلاک کیا گیا۔ اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی جبکہ طالبان انتظامیہ کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے کہا ہے کہ قندھار سے بلخ اور ہرات سے بدخشاں تک طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔