Friday, 18 September 2026, 02:40:03 pm
 

مزید خبریں

 
بھارتی ریاست منی پورمیں پھر فسادات پھوٹ پڑے،مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام
September 18, 2026

بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے، جہاں مسلح افراد نے دو کوکی خواتین کو قتل کرنے کے بعد دو مکانات نذر آتش کر دیے اور شدید فائرنگ کی۔

بھارتی جریدے دکن ہیرالڈ کے مطابق منی پور میں مسلح جھڑپ کے دوران تقریبا چھ گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

مقامی افراد کے مطابق تازہ فسادات کے بعد کئی دیہاتی لاپتہ ہیں۔

دکن ہیرالڈ کے مطابق میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان جاری تنازع میں اب تک کم از کم 306 افراد ہلاک، 49 لاپتہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی منی پور میں نسلی تشدد، جبری بے دخلی، گھروں کی تباہی اور دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔