افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں اور دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر عالمی تشویش برقرار ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر حالیہ بریفنگ کے دوران انسانی حقوق کے بحران، محدود سیاسی شمولیت اور دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کو اہم چیلنجز قرار دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ رپورٹ کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، روزگار، نقل و حرکت اور عوامی زندگی میں شرکت کے حوالے سے شدید پابندیوں کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں افغانستان کے سیاسی نظام کی مرکزی اور محدود شمولیت پر مبنی نوعیت، انسانی حقوق کی صورتحال اور دہشتگرد گروہوں کی مسلسل موجودگی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لیے انسانی حقوق کا احترام، وسیع تر سیاسی شمولیت اور دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات ضروری ہیں۔