Thursday, 17 September 2026, 02:23:35 pm
 

مزید خبریں

 
مودی کے زیرتسلط بھارت ہندوتوا کی گرفت میں، اقلیتوں کیخلاف منظم مظالم کا تشویشناک رجحان
September 17, 2026

مودی کے زیرِ تسلط بھارت میں ہندوتوا کی گرفت کے باعث اقلیتوں کے خلاف منظم مظالم کا تشویشناک رجحان جاری ہے۔

مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مودی سرکار اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تقسیم پھیلانے میں مصروف ہے۔

عالمی جریدے دی کرسچن پوسٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک عیسائی خاتون کی تدفین کے لیے ہندو رسومات ادا کرنے پر مجبور کیا گیا۔

مقامی پادری نے اس اقدام کو ظلم کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مرنے والے بھی محفوظ نہیں رہے۔

دی کرسچن پوسٹ کے مطابق بی جے پی کے زیرِ اقتدار چھتیس گڑھ مسیحی برادری پر پرتشدد حملوں اور مذہبی مظالم کا گڑھ بن چکی ہے۔

مقامی پادری کے مطابق تشدد کا سہارا لے کر غریبوں کو جبرا مذہبی رسومات پر مجبور کرنے والے عناصر کو سزا کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔

اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات سے نام نہاد سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔