مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی منصوبوں کو مسترد کر دیا ہے۔
وہ قاہرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے گفتگو کر رہے تھے جو مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔
فلسطینی صدر نے مسئلہ فلسطین پر مصر کے مستقل مؤقف کو سراہا۔