Wednesday, 16 September 2026, 02:54:57 pm
 
افغانستان سے دہشتگردی کا بڑھتا خطرہ، وسطی ایشیا کے دفاع کیلئے مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد
September 16, 2026

افغانستان سے مبینہ بڑھتے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر وسطی ایشیائی ممالک کی تنظیم کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔

وسطی ایشیا کے امور پر نظر رکھنے والے جریدے دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیا کے مطابق، قازقستان میں جاری فوجی مشقوں کا مقصد افغانستان سے عسکریت پسندوں کی ممکنہ دراندازی سے نمٹنا اور سرحدی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

جریدے کے مطابق افغانستان سے بڑھتے سرحدی خطرات کے پیش نظر تاجکستان پہلے ہی ہنگامی بنیادوں پر اضافی سیکیورٹی تعاون کا مطالبہ کرچکا ہے۔

تاجک اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد افغانستان سے بڑھتے دہشت گردی کے خطرات پر تشویش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، سی ایس ٹی او کی روبیژ 2026 مشقیں افغانستان میں طویل عرصے سے جاری شدت پسندی اور عدم استحکام کے تناظر میں خطے کو درپیش سیکیورٹی خطرات کا جواب ہیں۔