افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو آزادی صحافت پر قدغنیں لگانے والی 33 عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا واچ ڈاگ "رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز" (Reporters Without Borders) کے مطابق قابض افغان طالبان رجیم نے 20 سے زائد حکومتی نوٹیفکیشن اور متعدد صوبائی احکامات کے ذریعے افغان میڈیا کو سخت گیرپابندیوں میں جکڑ دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں میں افغان طالبان رجیم پر تنقید، خواتین کے حقوق، سیاسی بحث اور جانداروں کی تصاویر نشر کرنا شامل ہیں۔ ان پابندیوں کے باعث افغانستان آزادی صحافت کے عالمی انڈیکس میں 180 ممالک میں 175ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔