غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
طبی حکام کے مطابق خان یونس میں دو الگ الگ فضائی حملوں میں دو افراد شہید اور چھ زخمی ہوئے جبکہ المواصی میں ایک اور شخص فضائی حملے میں شہید ہوا۔
ادھرغزہ کے علاقے تل الہوی میں ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص شہید ہوگیا۔