ایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت مزید 2 افغان باشندوں کو پھانسی دی گئی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگائو (Hengaw) کے مطابق ایران نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 افغان شہریوں کو اصفہان شہر کی دستگرد (Dastgerd) جیل میں پھانسی دی۔
افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ایران میں مختلف جرائم میں ملوث کم از کم 27 افغان شہریوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔