اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ میں ٹھوس فضلے کو جمع کرنے کا عمل متاثر ہونے سے صحت عامہ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہا کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث انجن آئل اورفاضل پرزوں کی عدم دستیابی سے غزہ میں کچرا جمع کرنیوالی نصف گاڑیاں ناکارہ ہوگئی ہیں۔