Tuesday, 16 June 2026, 12:22:49 am
 
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
June 15, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور ستائیس

کراچی تیس

پشاور انتیس

کوئٹہ اور مظفرآباد بیس

اور مری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، ، لیہہ، اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلورہنے اورکہیں کہیں بارش جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ تین ، پلوامہ اورشوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔