پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساحل سے تقریباً گیارہ کلومیٹر کے فاصلے پر زیرِ سمندر ایک بین الاقوامی کیبل میں خرابی کی اطلاع ہے۔
ایک پریس ریلیز میں حکام نے کہا کہ خرابی کے باعث کچھ انٹرنیٹ صارفین کو کنیکٹیویٹی میں وقفے وقفے سے تعطل اور سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی اے متعلقہ فریقین کیساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ملک بھر میں معمول کی انٹرنیٹ سروسز کی جلد سے جلد بحالی یقینی بنانے کیلئے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔