Thursday, 19 November 2026, 12:40:29 am
 
بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، طارق فضل چودھری
November 18, 2026

پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی عدالت کی کارروائی پر اثر انداز ہونے کے لیے مضحکہ خیز الزامات اور من گھڑت بیانیے کا سہارا لے رہی ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کرنا بھی شامل ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ عدالتیں مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے این آر او حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔