Wednesday, 18 November 2026, 12:20:18 am
 
ملک کو معاشی و سیاسی چیلنجز سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
November 17, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش موجودہ معاشی اور سیاسی چیلنجز سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی اہم اور مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔