Wednesday, 18 November 2026, 12:12:19 am
 
عطا اللہ تارڑ کی عادل شاہزیب کے گھر آمد، سسر کے انتقال پر تعزیت
November 17, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے  پاکستان ٹی وی انگلش کے ہیڈ عادل شاہزیب کے گھر جا کر ان کے سسر کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ عادل شاہزیب اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیراعظم کے غیر ملکی میڈیا کے ترجمان مشرف زیدی اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے