Thursday, 19 November 2026, 12:26:45 am
 
اپریل سے اب تک پیٹرول 133 روپے اور ڈیزل 162 روپے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے، اسحاق ڈار
November 18, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں سال تین اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اٹھارہ نومبر تک پیٹرول کی قیمت میں ایک سو تینتیس روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے اور اب یہ تین سو پچیس روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک سو باسٹھ روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے اور اس کی قیمت تین سو اٹھاون روپے فی لیٹر ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ کمی وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے فعال اقدامات، پیٹرولیم پالیسی میں تبدیلیوں اور بنیادی اصلاحات کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔