Thursday, 19 November 2026, 12:40:29 am
 
کابینہ کمیٹی کا ملک بھر میں چینی کی طلب و رسد کا جائزہ
November 18, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  کی  زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔

کمیٹی نے ملک بھر میں چینی کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا اور مقامی منڈیوں میں چینی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے موجودہ پیداوار، کھپت کے تخمینوں اور ترسیل کے نظام کا جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو مقامی منڈیوں میں قیمتوں کا استحکام برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق حکومت کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے ساتھ عوام کی سہولت اور صارفین کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔