وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باہمی رضامندی کے ذریعے معمولی نوعیت کے تنازعات کے حل کے لیے عوام کو قابلِ رسائی، فوری اور سستا طریقۂ کار فراہم کرنے کے لیے صوبے بھر میں پنچایت نظام کے قیام کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرا رہی ہے تاکہ برادری کی سطح پر ثالثی کی صدیوں پرانی روایت کو باقاعدہ قانونی دائرہ کار میں بحال کیا جا سکے اور عوام کو نظامِ انصاف میں شراکت دار بنایا جا سکے۔