Wednesday, 18 November 2026, 12:30:19 am
 
بلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان ڈیجیٹل شناخت اور بائیومیٹرک خدمات کیلئے معاہدہ
November 06, 2026

بلوچستان پولیس اور نادرا نے جدید ڈیجیٹل شناخت کی تصدیق اور بائیومیٹرک خدمات تک رسائی بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر آج کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران دستخط کیے گئے۔

تقریب میں بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر اور نادرا کے ڈائریکٹر جنرل سہیل جہانگیر نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت نادرا بلوچستان پولیس کو ٹیکنالوجی پر مبنی جدید سہولتیں فراہم کرے گا، جن میں ملٹی بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم، نادرا فارنزک ایکوزیشن ایپلی کیشن اور پاک آئی ڈی انٹرپرائز یوزر سروسز شامل ہیں۔