Thursday, 08 October 2026, 03:40:44 am
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
October 07, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نئی مردم شماری کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت پانچ اگست دو ہزار انیس کے اپنے غیر قانونی اقدامات کے بعد اپنے ناجائز قبضے اور فوجی موجودگی کو مستحکم کر رہی ہے اور مردم شماری کے ذریعے خطے میں نوآبادیاتی ایجنڈے کو بھی آگے بڑھا رہی ہے، جس کا مقصد مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔