بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کی خصوصی این آئی اے عدالت نے تین دہائی پرانے مقدمے میں سخت قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر زیر حراست سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں این آئی اے مقدمات کے خصوصی جج پریم ساگر نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد سینئر حریت رہنما کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ مقدمہ سترہ جولائی انیس سو چھیانوے کو ہلال احمد بیگ کی ہلاکت کے بعد نکالے گئے جنازے کے جلوس سے متعلق ہے۔