Saturday, 22 August 2026, 05:13:11 am
 
نیشنل چیمپئنز کپ دو ہزار چھبیس،ستائیس،پاکستان گولڈ نے فائنل میں پاکستان گرینز کو شکست دے دی
August 19, 2026

رات ملتان میں پاکستان گولڈ نے فائنل میچ میں پاکستان گرینز کو ایک سو ایک رنز سے ہراکر نیشنل چیمپئنز کپ دو ہزار چھبیس ۔ستائیس جیت لیا۔

پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں تین سو چالیس رنز بنائے۔

پاکستان گولڈکے شمائل حسین اور سعد خان نے شاندار سنچریاں بنائیں۔

جواب میں پاکستان گرینز کی پوری ٹیم سینتیس اعشاریہ تین اوورز میں دو سو انتالیس رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے آٹھ اعشاریہ تین اوورز میں چھتیس رنز دیکر سات وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔