نیشنل چیمپئنز کپ 27-2026 کا فائنل منگل کو پاکستان گولڈ اور پاکستان گرینز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔
میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔
شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت پاکستان گولڈ اور شاداب خان کی زیر قیادت پاکستان گرینز نے چھ میچوں کے لیگ مرحلے میں دیگر حریف ٹیموں سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔