Thursday, 25 June 2026, 10:15:34 am
 
متوقع بارشیں، این ڈی ایم اے کا سیلاب کا انتباہ
July 19, 2025

File photo

قومی ہنگامی امدادی ادارے نے جمعے تک ملک کے مختلف حصوں میں متوقع مون سون بارشوں کے باعث سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے اور دریائے کابل، سوات اور پنجکوڑہ کے علاوہ کلپانی اور باڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ نوشہرہ، ملاکنڈ، سوات، دیر اور بالائی پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں بشمول راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، ساہیوال، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔