Sunday, 21 June 2026, 02:46:49 pm
 

مزید خبریں

 
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، پانچ کشمیری نوجوان گرفتار
June 19, 2026

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں کشتواڑ اور شوپیاں کے اضلاع سے پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

نوجوانوں کو اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا اور ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت اپنی کشمیر مخالف اور جابرانہ پالیسیوں سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے رہنماؤں نے ایک بیان میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی جنوبی ایشیا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔