Friday, 12 June 2026, 11:49:08 pm
 
بھارت کو غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی پر سزا ملنی چاہیے، حریت کانفرنس
June 10, 2026

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کو غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی پر سزا ملنی چاہیے۔

حریت کانفرنس نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا ہے۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت غیر کشمیریوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں آباد کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف غیر مقامی لوگوں کو تیز تر بنیادوں پر ڈومیسائل فراہم کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مودی حکومت بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی اراضی اور املاک پر قبضہ کر رہی ہے، جب کہ طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو ان کا عالمی طور پر تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دینے سے انکاری ہے۔