Friday, 12 June 2026, 11:45:25 pm
 
سول سوسائٹی کے کارکنوں کا مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہارِ تشویش
June 09, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے کارکنوں نے بھارتی حکام کے ہاتھوں کشمیریوں پر شدید مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سری نگر میں میڈیا انٹرویوز کے دوران کارکنوں نے کہا کہ بھارت نے پورے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور جبری حراستوں کا عمل تیز کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کی جانب سے کشمیریوں کو ڈرانے اور خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ قوانین کا استعمال معمول بن چکا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کی نظربندی کو طول دینا اور ان کی املاک پر قبضہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے جہاں سخت پابندیوں کے تحت بنیادی حقوق کو پامال کیا جاتا ہے۔