مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی مظالم اور سخت پابندیاں بھی کشمیری عوام کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کر سکیں۔
مقبوضہ وادی سے سامنے آنے والے پیغامات اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک کشمیری شہری پاکستانی قومی نغموں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور اسے کشمیری عوام کے جذبات کی عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔
مبصرین کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ایسے مسلسل پیغامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی تاریخی، مذہبی اور جذباتی وابستگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ان عناصر کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے جو آزاد جموں و کشمیر کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو متعدد صارفین نے کشمیری عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کی شناخت آج بھی مسئلہ کشمیر کے بنیادی حقائق کی عکاس ہے۔