Sunday, 07 June 2026, 07:34:04 am
 

مزید خبریں

 
مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم بچے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار
June 06, 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم بچے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مسلسل شکار ہیں اور انہیں شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 96 ہزار 497 کشمیریوں میں 933 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد کشمیری بچے یتیم ہو چکے ہیں، جبکہ 2010 کے بعد پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کے استعمال سے سینکڑوں بچے بینائی سے محروم ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متعدد کم عمر کشمیری بچوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا، جبکہ بہت سے بچے مختلف سخت بھارتی قوانین کے تحت جیلوں میں قید ہیں۔

حریت رہنماں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار بچوں کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت متعدد بین الاقوامی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم پر متعدد رپورٹس جاری کر چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف تشدد اور ظلم ایک منظم پالیسی کا حصہ ہے، جبکہ عالمی قوانین کے باوجود کشمیری بچے بھارتی جبر کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔