کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ استصوابِ رائے کرانے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت تقریباً آٹھ دہائیوں سے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے لیکن وہ فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس کی ظلم و ستم کی پالیسی ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا۔