سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی آلہ کار نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع اواران کے علاقے GISHKUR میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرکارروائی کی اورشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس مارا گیا ۔
کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ضلع کیچ کے علاقے تربت شہر میں ایک اور کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے ایک سرغنہ صابر اﷲ سمیت دو بھارتی حمایت دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔