وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسی الخاطر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔محسن نقوی نے کہا پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا قطر کا حالیہ دورہ بہت کامیاب رہا ۔انہوں نے کہا قطر کے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اوروزیرداخلہ سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ۔وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ انسداد منشیات ، انسداد دہشت گردی ، سیکورٹی تعاون اور تربیتی پروگراموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ قطر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ ہماری ترجیح ہے ۔