Monday, 19 May 2025, 06:37:48 pm
 
ایئرچیف کی شہید سکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کی رہائش گاہ آمد،ورثاء سے تعزیت
May 19, 2025

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ پر گئے اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئر بیس پر دشمن کے حالیہ حملے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی عظیم قربانی پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

بعد میں فضائیہ کے سربراہ نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تنازعے کے دوران زخمی ہونے والے پاک فضائیہ اور پاک فوج کے اہلکاروں اور شہریوں سے ملاقات کی۔

ایئرچیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی سرحدوں کا ہرقیمت پر دفاع کرنے اور فرائض کی انجام دہی میں اپنے جوانوں کی بہادری اور عزم کی روایت برقرار رکھنے کے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔