قومی اسمبلی کو آج بتایاگیا کہ سندھ طاس پر چوبیس فلیگ شپ منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کا مقصد تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کی بحالی، زیرزمین پانی کی سطح کو بلند کرنا اور زراعت کیلئے آبی تحفظ کو بہتربنانا ہے ۔
موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کی وزیرمملکت ڈاکٹر شذرہ منصب نے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ صوبائی حکومتیں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ صوبائی حکومتیں سندھ میں CONSERVATION WETLAND خیبرپختونخوا میں WATERSHED REHASLITATION اور پنجاب اوربلوچستان میں IMPROVED IRRIGATION EFFICIENCY جیسے منصوبوں پرعملدرآمد کرانے کی نگرانی کررہی ہیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ ری چارج پاکستان پروگرام کے تحت قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے سرکاری ونجی شراکت داری پر کام جاری ہے۔
صحت کی قومی خدمات کے پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے ایک توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ایوان کو یقین دلایا کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں سرطان کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی آئندہ مالی سال میں بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا وزیراعظم شہبازشریف نے اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر پندرہ کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ قومی اسمبلی نے آج پاک بحریہ ترمیمی بل مجریہ دو ہزار پچیس اور دھماکہ خیز مواد کا ترمیمی بل مجریہ دو ہزار پچیس منظور کرلیے ۔پاک بحریہ ترمیمی بل مجریہ دوہزار پچیس وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جبکہ دھماکہ خیز مواد کا ترمیمی بل مجریہ دوہزار پچیس ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا ۔