Tuesday, 20 May 2025, 04:44:34 am
 
پاکستان تمام مسائل کا حل پر امن طریقے سے چاہتا ہے،وزیراعظم
May 19, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور تمام مسائل کا حل پر امن طریقے سے چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن بھی تسلیم کرتا ہے کہ پاک بحریہ نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے پاک بحریہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا جس پر ہمیں فخر ہے۔