وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کیلئے ملکی تجارتی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔
آج (پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تجارت کے فروغ کیلئے کاروبار میں سہولت کی فراہمی کی غرض سے اس پالیسی کے تحت صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔