Tuesday, 20 May 2025, 05:25:17 am
 
پاکستان ، بیلاروس کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
May 19, 2025

وزیر تجارت جام کمال خان نے بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں بیلا روس کے سفیر A METELITSA سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں اہم صنعتی منصوبوں کی بحالی اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون اور افرادی قوت کا تبادلہ بڑھانے کے تفصیلی ایجنڈے پر غورکیاگیا ۔انہوں نے ٹریکٹر سازی جیسے منصوبوں میں بیلا روس کے دیرینہ تعاون کا خیرمقدم کیا اور پاکستانی کمپنیوں کی موثر تجاویز کی تعریف کی۔ METELITSAنے ٹیکنالوجی کے تبادلے، انجینئرنگ کے شعبے میں معاونت اور افرادی قوت کی تربیت کے ذریعے مشترکہ منصوبوں میں تعاون کیلئے بیلا روس کی آمادگی ظاہر کی ۔بیلا روس کے سفیر نے تجارتی نمائشوں ، اشتراک عمل کے فورمز اور ادارہ جاتی روابط کے ذریعے تجارتی اور عوامی تعلقات بڑھانے پر بھی زوردیا ۔