File photo
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے نو خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کے دوران فوجی جوانوں نے خوارج کو ان کے ٹھکانے پر محصور کیا اور بھارت کے حمایت یافتہ پانچ خوارج کو جہنم واصل کیا۔ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ دو خوارج کو ہلاک کیا۔ادھرشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہمارے جوانوں نے بھرپور جواب دیا اور بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران مادر وطن کے دو بہادر بیٹے سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر شجاعت لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔