صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے یہ بات بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔ بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ پیش کی۔
صدر نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔