Thursday, 19 November 2026, 12:26:54 am
 
راولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیے
November 18, 2026

راولپنڈی میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں آج کا کھیل ختم ہونے تک 74 رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کو پاکستان کے خلاف اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 153 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم سری لنکا کی پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔