Wednesday, 18 November 2026, 12:12:37 am
 
خواتین کی آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان نے زمبابوے کو 51 رنز سے شکست دے دی
November 16, 2026

متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں خواتین کی آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان نے زمبابوے کو اکیاون رنز سے ہرا دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچاس رنز بنائے۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ننانوے رنز بنا سکی۔