پاکستان نے نائیجیریا کے شہر ابوجا میں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں نائیجیریا کو شکست دے کر تیرہویں پولو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے نائیجیریا کو پانچ کے مقابلے میں نو گول سے شکست دی۔
پاکستان اس سے قبل ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ایران اور بھارت کو بھی شکست دے چکا ہے۔
تیرہواں پولو ورلڈ کپ آئندہ سال فروری میں یوراگوئے میں ہوگا، جہاں پاکستان کی قومی ٹیم عالمی اعزاز کیلئے مقابلہ کرے گی۔