Wednesday, 18 November 2026, 12:12:20 am
 
امریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت
November 14, 2026

امریکہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی اُمورکے بارے میں قائم مقام نائب معاون وزیر خارجہ Konstantin Dubrovsky اور ناظم الامورNatalie Baker نے اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے اہم معدنیات کے شعبے میں امریکہ اور پاکستان کے تعاون کو اجاگر کیا ۔

صدر ٹرمپ کے دورِاقتدار میں امریکہ کی تجارتی سفارت کاری سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری اور مہارت حاصل ہو رہی ہے۔

امریکہ اپنی حکومت کی مالی معاونت کو نجی شعبے کی مہارت سے ہم آہنگ کرکے محفوظ سپلائی چینز قائم کر رہا ہے، جس سے امریکہ اور پاکستان کے شہریوں کیلئے روزگار، سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔