Saturday, 14 November 2026, 05:27:42 am
 
پاکستان کا رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.274 ٹریلین روپے کا مالیاتی سرپلس ریکارڈ
November 13, 2026

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسلسل تیسرے سال اپنا مالیاتی سرپلس برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسی عرصے کے دوران پرائمری اضافہ بجٹ میں مقرر کردہ ہدف سے دوسوانتالیس ارب روپے زیادہ رہا جو آٹھ اعشاریہ سات فیصد بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ اس پیش رفت سے 2002 سے 2024 تک مسلسل 23 سال پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارے کا رجحان ختم ہوا ہے۔