محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے، کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھارہ
کراچی پچیس
پشاور سترہ
کوئٹہ پندرہ
گلگت چھ
مری سات
اور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، شوپیاں، پلوامہ اور بارہ مولہ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں سولہ، لیہہ منفی چار اور اننت ناگ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔